بلوچستان کوترقی میں دوسرے صوبوں کے برابرلانے کیلئے اعلانات،خیرات نہیں عملی کام کئے جائیں،لیاقت بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکمران بلوچستان کی محرومیوں کاازالہ،وسائل کی لوٹ مار،بدعنوانی بند،نوجوانوں کوروزگارتعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیساتھ لاپتہ افرادبازیاب،سی پیک میں حصہ دیاجائے۔بلوچستان کوترقی میں دوسرے صوبوں کے برابرلانے کیلئے اعلانات،خیرات نہیں عملی کام کیے جائے۔بدامنی،نفرت،غربت،خانہ جنگی،تعصب سب محرومیوں،ناانصافیوں اوروفاق واداروں کی لوٹ مارکی وجہ سے ہیں۔غزہ کے مجاہدین کوفتح پرمبارکبادپیش کرتے ہیں ملی یکجہتی کونسل اتحادیکجہتی عملی جدوجہد،بھائی چارے کی پلیٹ فارم،مظلوموں کی آوازاوراللہ کی بہت بڑی نعمت ہے نفرت کوختم کرکے یکجہتی سے بلاتفریق جدوجہدکررہے ہیں۔ہمیں بلوچستان کی حالات پرتشویش یے وفاق بلوچستان کے حالات پرکوئٹہ میں قومی کانفرنس کرے کرم ایجنسی اورسنھ میں بھی حالات ٹھیک نہیں مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس بلاکراخلاص کیساتھ حل تلاش کیاجائے۔سیاسی حالات گھمبیر،جگرگوشے لاپتہ،معیشت تباہ بھاری سودی قرضوں کوکامیابی بنادیاگیاہے۔ملک کوبحران سے نکالنے کیلئے اسٹبلشمنٹ سے مددمانگے بغیرحقیقی قومی سیاسی قیادت نیشنل ڈائیلاگ کریں۔غزہ کشمیرکی حالات بدتر،افغانستان ایران وپاکستان برادرانہ تعلقات ٹھیک،امن،رابطے و تجارت بحال ایک دوسرے کاخیال کرتے ہوئے بارڈرزوراستے کھول دیں۔ایف سی وفورسزکی جانب سے عوام کی تذلیل قابل مزمت ہے۔صوبائی حکومت سیاسی وآئینی جدوجہدکے ذریعے کسی کے دباومیں آئے حالات درست کریں۔ساحل پرٹرالرمافیا،منشیات فروشوں منشیات کی کاشت وکاروبارکرنے والوں کاراستہ روکھاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں ملی یکجہتی کونسل صوبائی انتخابی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدعقیل انجم قادی،علامہ شبیرحسین میثمی،قاری محمدیعقوب شیخ،ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے شرکت اورخطاب کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان نفرت فرقہ واریت ریاستی ودیگرمظالم کے خلاف متحدہ مخلصانہ جدوجہدکی ضرورت ہے ملی یکجہتی کونسل نے نفرتوں کے خاتمے،یکجہتی امن اور?تحادکیلئے بہترین جدوجہدکیاانشاء اللہ اس کونسل کی بدولت ہم نفرتوں تعصب فرقہ واریت ولسانیت میں کمی لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے عہدیداروں کاانتخاب برائے سال 2024تا2027کاانتخاب کیاگیاجس کے مطابق جماعت اسلامی کے صوبائی امیر،ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان صدر،جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان کے مولانامومن شاہ گیلانی،نائب صدورمرکزی مسلم لیک کے حافظ محمد امجداسلام،اسلامی تحریک علامہ اکبرحسین زاہدی،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ مقصودعلی ڈومکی،شیعہ علماء کونسل مولانامحمدآصف حسینی،مجلس وحدت المسلمین کے سیدظفرشمسی،جمعیت اتحادالعلماء کے مولاناعبدالکبیرشاکر،جمعیت علمائے پاکستان کے مفتی جان محمدقاسمی،جماعت اسلامی کے مولانامحمدعارف دمڑ،عالمی مجلس تحفظ کے مولاناانوارالحق حقانی،علماء ومشائخ کونسل کے ڈاکٹرعطاء الرحمان،مرکزی علماء کونسل مفتی وحیدقاسمی،وفاق المدارس کے علامہ محمدجمعہ اسدی،جماعت اہل حدیث کے سیدعتیق الرحمان،متحدہ جمعیت اہل حدیث کے مولاناحافظ عبدالغفاربلوچ،رابطتہ المدارس کے حافظ نورعلی،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزحافظ محمدادریس مغل،علامہ ولایت حسین جعفری،مولانارستم زعمرانی،مولانامحمدعرفات،مولاناسیدرضااخلاقی،علامہ محمدموسی حسینی،مرتضی خان کاکڑ،مولانامحمدہاشم صدیقی،حاجی خلیل الرحمن،پیرسیدعلی شاہ رابطہ سیکرٹریزنگران مولانامحمدعارف دمڑممبران مولانامحمدعباس،مولاناسیدحسین،علامہ سہیل اکبرشیرازی،سیدمعین الدین،سیدگل محمدجبکہ عبدالولی خان شاکر کوسیکرٹری اطلاعات اوران کے معاونین سیدمزمل شاہ،محمدیونس اورجان شاہ افضلی منتخب ہوگئے۔