بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہوگئی،الیکشن کمیشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہوگئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 1 ہزار 640 اور خواتین ووٹرز 24 لاکھ 36 ہزار 59 ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.01فیصد جبکہ خواتین کی شرح 43.99فیصد ہے۔ صوبے میں سب سے زیادہ ووٹر کوئٹہ میں 8لاکھ 82ہزار 342، پشین میں 3لاکھ 25ہزار 863، کیچ میں 3لاکھ 9ہزار 995جبکہ ہرنائی میں سب سے کم ووٹرز 47ہزار 522 ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے