بلوچستان میں سرمایہ کاری پورے پاکستان اور عالمی برادری کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کرے گی،میر سرفراز بگٹی

ڈیووس(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم اور عالمی برادری کے لیے مثالی اقتصادی مرکز بن سکتا ہے، بلوچستان کی زراعت اور ماہی گیری سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہیں،یہ بات انہوں نے ڈیوووس میں عالمی اقتصادی فورم کی تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، 44 فیصد رقبے پر مشتمل، گوادر پورٹ سی پیک کے سنگ بنیاد کے طور پر مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ریکوڈک کے ذخائر عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر فری زون خصوصی اقتصادی زون کے طور پر سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، اور روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے مقامی کمیونٹیز کو ترقیاتی منصوبوں میں شریک کیا جا رہا ہے، بلوچستان میں سرمایہ کاری پورے پاکستان اور عالمی برادری کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے