بلوچستان کی ترقی کے لیے عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی شرکت،ایک اہم قدم

تحریر۔ شیخ عبدالرزاق
بلوچستان، جو اپنی قدرتی وسائل، جغرافیائی محل وقوع، اور منفرد ثقافتی ورثے کے حوالے سے دنیا میں خاص مقام رکھتا ہے، عالمی سطح پر اپنی ترقیاتی ترجیحات اور اقتصادی مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی جہت اختیار کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کل سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہونے والے 53ویں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرنا نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا ڈیووس میں 23 جنوری کو منعقد ہونے والی “پاکستان پویلین، بلوچستان بریک فاسٹ” تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے یہ تقریب پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کرررہے ہیں تقریب کے میزبان، پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین زرار سہگل، اور کلیدی مقررین، جن میں ایڈم وائن اسٹائن (ریسرچ فیلو، کوئنسی انسٹی ٹیوٹ)، ڈاکٹر ہما بقائی، اور سابق وزیر اعظم پاکستان سینیٹر انوار الحق کاکڑ شامل ہیں، بلوچستان کی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع، اور خطے کے روشن مستقبل پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے اس تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے خطاب میں بلوچستان کے جاری ترقیاتی منصوبوں، سی پیک کے تحت ہونے والی پیش رفت، اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب مواقع کو اجاگر کریں گے ان کا یہ خطاب عالمی اقتصادی رہنماؤں کے لیے ایک واضح پیغام ہوگا کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے یہ علاقہ ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے بلوچستان کی ترقیاتی حکمت عملی میں شامل منصوبے، جیسے گوادر بندرگاہ، معدنی وسائل کی ترقی، اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت کے لیے اہمیت کے حامل ہیں سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور گوادر کو تجارتی مرکز بنانے کے اقدامات نے بلوچستان کو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بنا دیا ہے یہ عالمی فورم نہ صرف بلوچستان کی ترقیاتی ترجیحات کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کی جانب راغب کرنے کی کوششوں کا اہم حصہ بھی ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان کا خطاب عالمی رہنماؤں کو یہ باور کرائے گا کہ بلوچستان ایک ایسا خطہ ہے جو ترقی، امن، اور خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے بلوچستان کی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے، اور ڈیووس 2025 میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی شرکت اس حوالے سے ایک تاریخی موقع ہے یہ تقریب بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے اور اس خطے کی ترقیاتی حکمت عملی کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت بلوچستان کے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور خطے کو ترقی کے نئے افق پر لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈیووس 2025 میں ان کی شرکت ایک واضح پیغام دے گی کہ بلوچستان دنیا کے ساتھ شراکت داری کے لیے تیار ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے یہ عالمی اقتصادی فورم نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید بن سکتا ہے، اور اس تقریب کی کامیابی بلوچستان کو عالمی نقشے پر ایک ترقی یافتہ خطے کے طور پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے