بلوچستان حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے،شاہد رند

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند بدھ کو کراچی پریس کلب گئے جہاں انہوں نے نو منتخب صدر فاضل جمیلی جنرل سیکرٹری محمد سہیل و دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ڈیموکریٹس پینل کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے کراچی پریس کلب صحافتی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور امید ہے کہ نو منتخب قیادت ان اقدار کو مزید مضبوط کرے گی کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی جنرل سیکرٹری محمد سہیل و دیگر عہدیداروں نے کراچی پریس کلب آمد پر ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا شکریہ ادا کیا اور دونوں صوبوں کے درمیان صحافتی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ملاقات کے دوران صحافت، آزادی اظہار، اور دونوں صوبوں کے مابین ہم آہنگی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور میڈیا کی آزادی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھاتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے