نال میں مرض پھیلنے سے 4 بچے جاں بحق، متعدد متاثر
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) نال میں مرض پھیلنے سے 4 بچے جاں بحق متعدد متاثر، محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں پہنچنے میں ایک بار پھر تاخیر کردی، عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل نال علاقہ درنیلی میں جان لیوا مرض سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جسم کے گردن اور گلے کے حصے میں دانے نکلنے کے بعد بچوں کی حالت بگڑ جاتی ہے اور پھر وہ موت کے آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ اب تک 4 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے محکمہ ہیلتھ خضدار کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور پی پی ایچ آئی کی نا اہلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہیکہ محکمہ ہیلتھ اور پی پی ایچ آئی اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہیں کہ ہمیشہ میڈیا پر خبر آنے کے بعد ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں اور وہ علاقے کا رخ کرلیتی ہیں تب تک متعد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھ چکے ہوتے ہیں۔ درنیلی نال میں بھی پی پی ایچ آئی اور محکمہ ہیلتھ کی غفلت کچھ اس طرح کا رہا کہ وہاں 4 بچے جان سے گئیحسب روایت اب طبی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچی جو کہ قابل مذمت اور قابل مواخذہ ہے۔ غفلت پر ڈی ایچ او خضدار اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ کو ملازمت سے برطرف اور ان کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کے فیصلے صادر کیئے جانے چاہیئے۔ دوسری جانب جب پی پی ایچ آئی کے نمائندے سے بات کی تو انہوں نے تین اموات کی تصدیق اور طبی امدادی ٹیمیں بعد از سانحہ بھیجنے کی خبر دی۔ جب کہ ڈی ایچ او خضدار مسلسل غفلت کا شکار اور فون اٹھانے سے قاصر تھے۔