گوادر پولیس کا علمی کتب اسٹال کیخلاف کریک ڈاؤن،متعددطلباء گرفتار
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر پولیس کا علمی کتب اسٹال کیخلاف کریک ڈاؤن، پولیس،طالب علموں کو کتاب اسٹال سمیت گرفتار کرکے لے گئے،تفصیلات کے مطابق گوادر میں (بساک) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے بلوچستان کتاب کاروان اسٹال لگانے کی پاداش میں گوادر پولیس نے اسٹال پر چھاپہ مارکر طلبا کو کتاب اسٹال سمیت گرفتار کرکے گوادر تھانہ منتقل کردیا واقعے کے بعد مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے گوادر پولیس کے اس عمل کی شدید مزمت کی،گوادر آل پارٹیز کے کنوینیر غفور ھوت نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا معاشرے میں اور بھی بہت سی برائیاں غیر قانونی متحرک ہیں سرکار پہلے انھیں ختم کرے اور سردست سرکار فوری طور پر طلبہ کو رہا اور طلبہ کو اسٹالز لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ کتابوں کے اسٹالز سے علم کی روشنی زیادہ پھیل سکے, علاوہ ازیں بی ایس او کے کارکنان نے بھی اس عمل کی شدید مزمت کرتے کوئے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کا عندیہ دے دیا