ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا
روالپنڈی(آئی ایس پی آر)ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 11 جنوری کو سمبازا میں کارروائی کی تھی، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا، ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، محمد خان افغان صوبے پکتیکا کے ضلع وازیخوا کے گاؤں کا بلورئی کا رہائشی تھا،ا ہلاک دہشت گرد کی لاش گزشتہ روز افغان حکام کے حوالے کی گئی۔
ترجما پاک فوج کے مطابق ایسے واقعات افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت ہیں، امید ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، توقع ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔