گوادر بلوچ قوم کی میراث اور ملکیت ہے سودا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ:چیف اف سراوان و سابق وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انشاءاللہ گوادر بلوچ قوم کی ملکیت تھی، ہے اور رہے گی ، قوم پرستی کے B class contractors گوادر کا سودا لگانے میں یہاں وہاں مصروف ہیں۔ گوادر بلوچ قوم کی میراث ،ملکیت، جائداد ، اور سرمایہ ہے، اس حقیقت کوتسلیم کرنا ہو گا، گوادر کا سودا لگانے کی اجازت نہیں دینگے۔