گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح بلوچستان کی ترقی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،میر سرفراز بگٹی

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح بلوچستان کی ترقی کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو صوبے کو خوشحالی اور معاشی استحکام کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا،ایئرپورٹ کی تکمیل سے بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں بے پناہ ترقی ہوگی،گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی، معاشی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افتاحی تقریب کے دوران کیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو صوبے کو خوشحالی اور معاشی استحکام کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا یہ ایئرپورٹ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک تاریخی منصوبہ ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ گودار انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی افتتاحی تقریب کی مناسبت سے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ ایئرپورٹ جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہے جو بڑے ہوائی جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ جدید ہوائی اڈہ خطے کو دنیا کے بڑے شہروں سے جوڑے گا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل سے بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں بے پناہ ترقی ہوگی جس کا براہ راست فائدہ یہاں کے عوام کو پہنچے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور نوجوانوں کے لیے تربیت اور ملازمت کے امکانات میں اضافہ ہوگا گوادر کے عوام نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کا تعاون ہماری کامیابیوں کی بنیاد ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک کے تحت ایک اہم اقدام ہے جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مزید مستحکم اور پرکشش بنائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں مزید ایسے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے جو بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں انہوں نے تقریب میں موجود حکومتی نمائندوں، مقامی افراد اور ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یہ کامیاب آغاز اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے