میخترمیں لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ، ایک ڈاکو جاں بحق، 3 گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)میخترمیں لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو جاں بحق جبکہ 3ڈاکووں کو گرفتار کرلیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ نے بتایا کہ میختر کے علاقہ چمازہ میں ڈاکووں نے پک اپ اور ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ لیویز نے گاڑی میں سوار ڈاکووں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے لیویز پر فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے بعد ڈاکو فرار ہوکر دکی ہسپتال پہنچ گئے جہاں لیویز نے ایک ڈاکو جاور خان ولد نورمحمد کی نعش جبکہ ایک زخمی ڈاکو سمیت3ڈاکووں جان محمد، گل محمد اور عبدالواحد کو گرفتار کرلیا گرفتاراور جاں بحق ہونے والا ڈاکو لیویز اور پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے لیویز نے گرفتار ڈاکووں سے تفتیش شروع کردی ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے