منگچر،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔لیویز کے مطابق قلات کی تحصیل منگچر میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار عزیز احمد ولد حاجی عبداللہ سکنہ چاہِ مست موقع پر جاں بحق ہوگیا، لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی ک ے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے۔