دکی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
دکی(ڈیلی گرین گوادر) دکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق پیر کو دکی کے علا قے مرجان زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صمند خان نامی شخص جاں بحق ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پو لیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔