کوئٹہ،پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفنار،موٹرسائیکل برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث 4ملزمان کوگرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جی او آر کالونی سے گاڑی میں سوار نامعلوم افراد گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کے بعدجناح ٹاؤن پولیس تھانہ کے ایس ایچ او اسد مندوخیل نے چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے 6گھنٹے کے اندراندر کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے