پشین،ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی کا برفباری کے دوران مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ

پشین(ڈیلی گرین گوادر) ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے رات گئے پشین کا اچانک دورہ کیا اور برفباری کے دوران یارو، سرانان، اور ہیکلزئی سمیت بٹے زئی اور ڈب خانزئی لیویز چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی لیویز نے لیویز اہلکاروں سے ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیویز ایک مثالی فورس ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔عبدالغفار مگسی نے یقین دہانی کرائی کہ لیویز اہلکاروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور فورس میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکاروں کو سرد موسم سے بچا کے لیے جیکٹس اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی لیویز نے ان کی خدمات کو داد دی اور ان کے جذبے کو مثالی قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے