پاکستان کی مجموعی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر اگے بڑھنا ہوگا،ڈپٹی چیئرمین سینٹ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین قبائلی رہنما اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقاتیں کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مجموعی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر اگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتشار کا نہیں بلکہ اتفاق اور اتحاد کے ساتھ مسائل پر قابو پانے اور ان کا حل نکالنے کا ہے تاکہ عام ادمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اج ہم تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں اور یہاں ہمیں دانشمندی کے ساتھ فیصلے کرنے ہوں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی اور معاشی سطح پر جو انقلابی تبدیلیاں اور اقدامات اٹھائے ہیں ان کے مثبت اثرات انا شروع ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ میں کہا کہ ایوان بالا جو کہ تمام صوبوں کا ایک نمائندہ ایوان ہے اور صوبوں کی برابر کی نمائندگی ہونے کے ناطے موثر کردار ادا کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ معاشی سطح پر جن چیلنجز کا ہمیں سامنا ہے ان کا حل ڈھونڈنے کے لیے ایوان بالا اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے لیے ایسے منصوبے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بدولت صوبے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوان نسل کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوگا ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں مثبت طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ملک کی معاشی اور سماجی خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں تاکہ ملک مجموعی طور پر ترقی کر سکے۔