مصور کاکڑ کی عدم بازیابی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،نعیم رمضان
بولان(ڈیلی گرین گوادر) صرافہ ایسوسی ایشن پاکستان کے سینئر نائب صدر صوبائی جنرل سیکریٹری نعیم رمضان، صوبہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی جمعہ خان نیچاری نے ڈھاڈر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کئی ماہ قبل مغوی مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کو لمحہ فکریہ قرار دیتے اسے صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا پریس کانفرنس میں صرافہ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء حاجی محمد یوسف رند کے فرزند حاجی لعل محمد رند، جہانزیب رند و دیگر موجود تھے انہون نے کہا کہ کئی ماہ قبل صرافہ بازار ایسوسی ایشن بلوچستان کے رکن حاجی ملنگ کاکڑ کے بھتیجے معصوم مغوی بچہ مصور کاکڑ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے جس سے نہ صرف صرافہ ایسوسی ایشن عدم تحفظ کا شکار ہیں بلکہ مغوی مصور کاکڑ کی عدم بازیابی سے انکے خاندان پر مشکل تکلیف دہ گھڑی گزر رہی ہے حکومت نے ہمیں ہر بار طفل تسلیاں دیکر مغوی بچے کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی مگر تاحال بچہ بازیاب نہیں ہوسکا جوکہ صوبائی حکومت کی ناکامی اغوا کاروں کے سامنے بے بسی کو ظاہر کرتی ہے صوبے میں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی اغواء برائے تاوان بدامنی کا لاقانونیت کا سماں ہے عام شہری بھی محفوظ نہیں حکومت قیام امن و شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ معصوم مغوی بچہ مصور کاکڑ کی عدم بازیابی سے انکے خاندان سمیت صرافہ ایسوسی ایشن میں بھی اضطراب پایا جاتا ہے صرافہ ایسوسی ایشن صوبے بھر میں احتجاج کررہی ہے مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی صوبائی حکومت اغواء کاروں کے چنگل سے مغوی بچے کو فی الفور بازیاب کرائے بصورت دیگر صرافہ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک کو ملگیر سطح پر چلائی جائے گی اور پارلیمنٹ کے سامنے سخت احتجاج کرینگے جسکی تمام تر زمہ داری موجودہ صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔