صوبائی وزیر صحت گرینڈ ہیلتھ الائنس مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرے،میر بہادر خان نیچاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین نیچاری قومی اتحاد (پاکستان) میر بہادر خان نیچاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان ڈاکٹر مافیا جو کہ عوام کے مسیحا سمجھے جانے والے کالی بھیڑیے جو کہ اپنے فرض منصبی کو چھوڑ کر پرائیویٹ پریکٹس کرتے ہوئے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا عمل جاری ہے دوا ساز کمپنیوں کی ملی بگھت سے عوام کو غیر معیاری ادويات غیر ضروری لیباٹری ٹیسٹ کے ذریعے لوٹنے میں مصروف عمل ہے سرکاری ہسپتالوں کو پس پشت رکھ کر پرائیویٹ ہسپتالوں کو چلا رے ہے اس گھناؤنے عمل میں گرینڈ ہیلتھ الائنس برابر کے شریک ہے مذکورہ تنظیم کی متعصبانہ کاروائی کو غریب عوام کھبی معاف نہیں کرے گی حکومت بلوچستان بلخصوص صوبائی وزیر صحت کی مذکورہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی قابل تعریف ہے صوبائی وزیر صحت ہڑتالی ڈاکٹرز پرائیویٹ ہسپتالوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرے
