سرد علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں متحرک ہیں،بند راستے کھولنے کیلئے مشینری روانہ کر دی گئی، شاہد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں برف باری کے باعث بند راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات تیز کر دئیے گئے سرد علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں متحرک ہیں بند راستے کھولنے کے لیے مشینری روانہ کر دی گئی ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق موسم سرما کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے پوری طرح تیار ہیبلوچستان میں جب علاقوں میں برف باری والے علاقوں میں لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں برفانی علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی جاری ہے موسمی حالات کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لا رہیہیں، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ برف باری کے متاثرین کو فوری مدد کی فراہمی کے لئے متحرک ہیں ہی ڈی ایم اے کا عملہ 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہیعوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل ہے کرتا ہوں ور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے