تربت،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو تربت کے علاقے آبسر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمدعارف کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق پنجگور سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے نعس قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضرور ی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے