بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،میر سرفراز بگٹی
دالبندین (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے دورہ نوکنڈی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر ڈسڑکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیارخان یار محمد زئی کی قیادت میں ضلعی صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی پارٹی عہدیداروں کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں ڈسڑکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیارخان یار محمد زئی ضلعی عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کو کارکنان اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیراعلیٰ نے بے روزگاری کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور عوام کو ان کے دہلیز پر سہولیات دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہی ہیں۔ انہوں نے پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو عوامی مسائل کی نشاندہی کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی تاکہ فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا وفد میں پیپلزپارٹی صوبائی کونسل کے ممبر حاجی غلام جان حسن زئی،ممبر صوبائی کونسل میر شاہ نواز رہیسانی، کامریڈ سید محمد نبی،تحصیل صدر سید عبدالغفار شاہ،جنرل سیکرٹری ملک خلیل احمد محمد حسنی ودیگر موجود تھے انھوں نے وزیر اعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔