کیچ کے علاقے میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص زخمی،مسلح افراد پولیس چوکی سے اسلحہ اور سامان لیکر فرار
تربت(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کیچ کے علاقے میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص زخمی، مسلح افراد پولیس چوکی سے اسلحہ اور سامان لیکر فرار،پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو تربت میں پولیس چوکی پر نامعلو م مسلح افراد نے حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور بعدازاں چوکی نذر آتش کردی۔ مسلح افراد سرکاری اسلحہ اور سامان بھی اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ ایک اور واقعہ میں ضلع کیچ میں زیر تعمیر تربت کا مند روڈ پر گہنہ کے مقام پر نامعلوم سمت سے راکٹ فائرکیا گیا جس کے نتیجے میں تربت ٹو مند روڈ کی تعمیر پر مامور ایک سول شخص معمولی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔مزید کاروائی جاری ہے۔