ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی نے ملازمین کی10 یونینز کی رجسٹریشن منسوخ کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی نے بلو چستان کے مختلف اداروں میں ملازمین کی10 یونینز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلو چستان کے مختلف اداروں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ایمپلائز ایسوسی، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی شن ایس بی کے یونیورسٹی، پی پی ایچ آئی ملازمین، بلوچستان فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن،بلوچستان ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن، سٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان ٹیکس بورڈ کوئٹہ، فیلڈ افیسر ایسوسی اور میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن،لوکل گورنمنٹ آفیسر ایسوسی ایشن، آفیسر ایسوسی ایشن ورکرز بورڈ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے