ریاست سب سے مقدم،لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

چاغی (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست سب سے مقدم، لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے ہنر مندی پر توجہ دینی ہوگی، بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کار آررہے ہیں، ریکوڈک پر پہلا حق چاغی کے عوام کا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تفتتان میں قائم ایل پی جی پلانٹ کا ریونیو تفتان کے عوام پر خرچ ہوگا، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ضلع چاغی کے دورے کے موقع پر نوکنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گڈ گورننس پہلی ترجیح، کوئی سرکاری ملازمت فروخت نہیں ہوگی، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکری ان کے گھر کی دہلیز پر ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل تعلیم اور قانونی تجارت سے وابستہ ہے بارڈر ایریا کے نوجوانوں کو زمباد کے ذریعے تیل اسمگل سے نکل کر قانونی تجارت کی طرف آنا ہوگا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہی ہمارا مستقبل ہے، ریکوڈک کی صورت میں چاغی بلوچستان سے ہی پاکستان کی ترقی کا سفر شروع ہونے والا ہے، وزیر اعلیٰ نے چاغی ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے 15 کروڑ روپے گرانٹ، سول اسپتال کے لئے ادویات کا بجٹ دو کروڑ روپے کرنے کا اعلان اور چاغی میں دانش پبلک اسکول کے قیام کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے