بلوچستان کے لاپتہ افرادپاکستان کے جمہوری دامن پربدنماداغ ہیں،سراج الحق
کراچی (ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہاکہ بلوچستان میں سیاسی،معاشی عدم استحکام،لاپتہ افراد،دہشت گردی،بنیادی سہولیات کافقدان اورمعدنیات کی لوٹ ماربڑے مسائل ہیں۔بدقسمتی سے حکومت اورادارے خوددہشت گردی کودوام دے رہی ہے۔مسائل ومشکلات کاحل سیاسی مفاہمت،معاشی ترقی،روزگارکی فراہمی،بارڈربندش کاخاتمہ،سہولیات کی فراہمی ہے بلوچستان کے حقیقی قبائلی سیاسی قیادت اعتمادمیں لیاجائے شفافیت ہرسطح پرضروری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں جماعت اسلامی بلوچستان کے ضلعی وصوبائی زمہ داران دوروزہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے دن کراچی مسجدقباء آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے مزیدکہاکہ بلوچستان میں وسائل کی نہیں بدعنوانی عروج پر ہے بلوچستان کے لاپتہ افرادپاکستان کے جمہوری دامن پربدنماداغ ہیں۔حکمرانوں کے آنے جانے سے نظام کی تبدیلی نہیں آرہی جس کی وجہ سے عام عوام کاسیاسی جمہوری نظام پرسے اعتمادختم ہورہاہے۔ایمان وعقیدے کی منزل کوٹھیک کرنے کی ضرورت ہے رول ماڈل اسوہ حسنہ ہے غزہ کے چالیس ہزارجوانوں نے مسلم وغیرمسلم دنیاکوبدترین شکست دے دیا۔تربیتی ورکشاپ سے امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ،ایم پی اے،مرکزی نائب امیرراشدنسیم،ڈاکٹرعبدالواسع شاکر،،سیدشاہدہاشمی،سلیمان شیخ،مرتضی خان کاکڑودیگرنے خطاب کیا۔ورکشاپ میں امرائے اضلاع نے اپنے اپنے ضلع کے سالانہ تنظیمی رپورٹ پیش کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل،حقوق کا حصول جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے جماعت اسلامی نے لاپتہ افرادکی بازیابی،حقوق کے حصول۔بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرخرچ کرنے،سی پیک،بارڈرز،ساحل کے ثمرات سے محرومی کے حوالے سے حقوق بلوچستان مہم شروع کررکھی ہے۔کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادجمع کرکے حقوق کے حصول کی راہ ہموارکریں گے۔عوام وبلوچستان کے خیرخواہ،دیانتدار،مخلص قائدین،نوجوانوں،خواتین ودیگرلوگوں کومتحدوجمع کریں گے۔بلوچستان وسائل،معدنیات سیمالامال مگربدعنوانی ناانصافی،لوٹ مارکی وجہ مسائل،مشکلات،تباہی وبربادی وبے روزگاراورغربت کاشکارہیں۔انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی مسائل کوحل،وسائل کی حفاظت کریگی۔