ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت 83 اور70 نقاب پوش افراد کے خلاف ڈیرہ مرا د جمالی میں ایک اور ایف آئی آر درج

ڈیرہ مراد جمالی:بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر افراد کے خلاف سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھ 83 اور 70 نقاب پوش افراد کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمے کی درخواست ایس ایچ او کی مدیت میں دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا کہ ان افراد نے دفعہ 144 کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں بلوچ یکجتی کمیٹی کے اراکین نے حالیہ دنوں میں عوامی اجتماع منعقد کیا تھا، جس میں مقامی حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر اجتماعات میں شرکت کی گئی تھی۔ یہ مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب انتظامیہ نے اجتماع کے دوران قانون کی خلاف ورزی کی شکایات وصول کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے