بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج سے آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج سے آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ سے مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث18 سے20 جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور اور گوادرمیں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کیساتھ وقفے وقفے سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو چاغی، نوشکی، خاران، پشین،قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں درمیانی بارش کے باعث فلیش فلڈنگ کا اندیشہ بھی موجود ہے۔اس دوران درمیانی سے شدید برفباری کے باعث کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ بھی ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ”الرٹ“رہنے اور خصوصا پہاڑی علاقوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے