42 ویں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس میں شامل آفیسران کا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے دورے پر آئے ہوے آفیسران ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی تمام کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پرائیوٹ اور سرکاری پاٹنرشپ لا اینڈ آدر کے مسائل میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کوئٹہ کے اے ایریا بی ایریا بلڈنگ کنٹرول کوئٹہ میں ٹریفک مسائل اسکے ساتھ کوئٹہ میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اس دوران کیو ڈی اے کیو ڈی پی این ایچ اے اور ڈی ایچ اے کے تحت جاری کاموں کے بارے بریفنگ دی کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ اسکے ساتھ کوئٹہ میں گرین بسوں کے انعقاد قانونی اور غیر قانونی رکشوں بسوں کے حوالے سے نئے جدید سسٹم متعارف کرانے کے حوالے سے بریفنگ دی اسکے ساتھ کوئٹہ موجودہ حالات اس مئں ضلعی انتظامیہ کی ذمہ دارایاں اور کامیابیوں کے باری میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں موجود آفیسران سے فردآ فردآ سوالات کیے جس میں ضلعی انتظامیہ سے متعلق اہم سوالات تھے جس پر فپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام تر سوالات کے جوابات دے دیے۔ اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس آفیسران کو ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کرایا جس میں آفیسران نے نئے متعارف کیے گیے جدید کمپیوٹرائز اسلحہ لائسنس برانچ کا دورہ کرایا اور برانچ میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور نادرا عملے نے آفیسران کو کمپیوٹرےائز اسلحہ لائسنس کے بارے میں بریفنگ دی اسکے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف برانچوں کا دورہ کرایا اور ہر برانچ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے آخر میں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے کاوشوں کا سراہاں اور بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے