گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہادر شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل جوڈیشل مجسٹریٹ 7 کی عدالت میں پیش

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہادر شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔پیر کو گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہادر شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 کی عدالت میں پیش کر نے کے بعد سول لائن تھانے سے ہدہ جیل منتقل کر دیاگیا، ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو ہفتے کے روز سول ہسپتال سے گرفتار کیا گیا تھاگرفتار ڈاکٹروں پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت پر حملے کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے