پاکستان میں حکومت، اپوزیشن دونوں ہی امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں،حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ وہ انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے۔اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے، بدلے میں ڈکٹیٹر امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، پاکسان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں جب کہ وہ انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں جمہوریت کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسرِ نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 17 جنوری کو بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہرے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز) کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے آئی پی پیز پر دست شفقت رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے