عبداللہ شاہوانی تیسری مرتبہ خضدار پریس کلب کے صدر منتخب

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار پریس کلب کے انتخابات مکمل، عبداللہ شاہوانی تیسری مرتبہ صدر منتخب، آئندہ دو سالہ مدت کے لئے ایوب بلوچ چیئرمین منیر نور جنرل سیکریٹری بلامقابلہ منتخب۔ تفصیلات کے مطابق خضدار پریس کلب کے انتخابی اجلاس زیر نگرانی چیئرمین الیکشن کمیٹی یونس بلوچ کے منعقد ہوا۔ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کے لئے صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ اس دوران ناز پینل نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرایا۔ جب کہ مقررہ وقت تک کسی دوسرے پینل نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ نتائج کے مطابق محمدایوب بلوچ چیئرمین عبداللہ شاہوانی صدر منیر زہری سینئر نائب صدر علی شیر ناز نائب صدر منیرنور گرگناڑی جنرل سیکریٹری امام الدین جاموٹ ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبداللہ خدرانی جوائنٹ سیکریٹری عبدالرزاق زہری فنانس سیکریٹری خورشید بلوچ رابطہ سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ اس موقع ہر دیگر ممبران اقبال مینگل محمد خان ساسولی عبدالجبار حسنی عبدالواحد رند مرتضی بلوچ مولوی فضل الرحمان سید ثناء اللہ شاہ الطاف باجوئی عامر باجوئی ودیگر موجود تھے۔ انتخابی اجلاس سے خضدار پریس کلب کے نومنتخب صدر عبداللہ شاہوانی چیئرمین ایوب بلوچ الیکشن کے چیئرمین یونس بلوچ خضدار امام الدین جاموٹ پریس کلب کے سابق صدر اقبال مینگل مولوی فضل الرحمان مینگل سید ثناء اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خضدار پریس ایک نامور صحافتی ادارہ ہے اور ہم سب کو مل کر پریس کلب کو فعال یہاں تمام طبقات کی مساویانہ انداز میں نمائندگی کے لئے کام کیا جائیگا۔ اور صحافتی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبہایا جائیگا۔ انتخابی اجلاس کے اختتام پر تمام شہید صحافیوں کے بلند درجات کے لئے دعاء کی گئی۔الیکشن کمیٹی کے دیگر دو اراکین امام جاموٹ اور مرتضیٰ بلوچ نے چیئرمین الیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر الیکشن منعقد کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے