تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کو تربت کے علاقے کوہاڈ تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد جمیل اور معراج کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارر وائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اورنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔