کوئٹہ،گوادر اور لسبیلہ کی لیویز پولیس میں ضم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین اضلاع کی لیویز کو پولیس میں ضم کردیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ،گوادر اور لسبیلہ کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے جس میں کوئٹہ لیویز اور کوئٹہ پولیس، گوادر لیویز کو گوادر پولیس، لسبیلہ لیویز کو لسبیلہ اور حب پولیس میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے