حب،رکشہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

حب(ڈیلی گرین گوادر)لسبیلہ کینال کے قریب رکشہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح دوسگے بھائی رکشے میں جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا،فائرنگ کے نتیجے میں دونوں سگے بھی جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کا تعلق حب کے علاقے جنگی گوٹھ سے تھا،جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت 25 سالہ عزیز اللہ ولد رحمت اللہ اور 30 سالہ عطاء محمد ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، نعشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا، جہاں پر پولیس کی ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے دیا گیا تاہم پولیس کے مطابق اس کیس سے متعلق دو افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے اس واقعہ سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے