نیو گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کاآغاز آج بھی نہیں کیا جا سکا
گوادر(ڈیلی گرین گوادر)نیو گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کاآغاز آج بھی نہیں کیا جا سکا،کراچی سے گوادر،گوادر سے مسقط جانیوالی پی آئی اے کی فلائٹ پرانے ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔گوادر سے 40 مسافر لیکر مسقط روانہ۔آج کراچی سے گوادر،مسقط پہنچنے والی پی آئی اے کی فلائٹ کو نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا, نیو گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ چین کے امدادی گرانٹ سے بین الاقوامی معیار کے مطابق 66 ارب روپے کی لاگت سے گزشتہ سال مکمل ہوا تھا جس کا افتتاح بھی گزشتہ سال اسلام آباد میں چین کے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے کیا تھا،گزشتہ سال کئی مرتبہ نیو گوادر انٹر نیشنل کو فعال کرنے کیلئے فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تا ہم فلائٹس شروع نہیں کیے جا سکے تھے،روان سال پہلے یکم جنوری 2025 سے فلائٹ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا جو شروع نہیں ہوسکا، دوسری مرتبہ 10 جنوری آج دوبارہ کراچی،گوادر،مسقط انٹر نیشنل فلائٹ کے آغاز کا اعلان کیا گیا، کراچی سے گوادر مسقط جانیوالی فلائٹ شیڈول کے مطابق گوادر پہنچا تا ہم فلائٹ گوادر کے پرانی ائیرپورٹ پر لینڈ کرکے 40 سے زائد مسافروں کو لیکر مسقط روانہ ہوا،اور مسقط سے دوبارہ گوادر پہنچ کر کراچی کیلئے پرانے ائیر پورٹ سے اڑان لیکر کراچی کیلئے محو پرواز ہوگا۔