میر شعیب نوشیروانی کی رہائش گاہ پربم حملہ صوبہ اور بلوچ روایات کے برعکس ہے،میرسلیم احمد کھوسہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ (ن) میر سلیم احمد کھوسہ نے خاران میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے گھر پر کریکر حملے کی شدید الفاظ میں مذت کی ہے اپنے مذمتی بیان میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ (ن) بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ صوبہ اور بلوچ روایات کے بلکل برعکس ہے ہمارے بلوچ روایات میں یہ کبھی بھی نہیں ہوا کہ کسی کے گھر پر حملہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ گھناونا عمل امن، انسانیت اور معاشرتی اقدار پر حملے کے مترادف ہے میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ ایسے واقعات کا مقصد ہمارے صوبے اور روایات کو غیر مستحکم کرنا ہے لیکن دہشت گرد اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ حکومت بلوچستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے اور انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے بلوچستان کے عوام اور حکومت متحد ہو کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کا عمل جاری رکھیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور حکومت ایک ہیں اور کسی بھی قسم کے منفی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔