مولانا فضل الرحمن سے سردار زادہ میر سعید لانگو کی ملاقات،حلقہ پی بی 36 کے ضمنی انتخابات کے حوالے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات سے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیدوارسردار زادہ میرسعید جان لانگو کی ملاقات، ملاقات میں قلات میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سردار زادہ میر جان لانگو عوام کا درد رکھنے والے شخص ہیں اورعوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، انشاء اللہ ا انتخابات میں وہ جیت انکا مقدر ہو گی، ہمیں ان پر ہمیں فخر ہے،اس موقع پرسردار زادہ میر جان لانگو نے کہا کہ وہ اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کیا، انشاء اللہ عوام اور پارٹی کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں۔