اوتھل،ٹرک اور شہزور میں تصادم،2 افراد جاں بحق
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)اوتھل میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور شہزور میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو اوتھل کے علاقے کھانٹاندی کے قریب ٹرک اور شہزور گاڑی میں تصادم کے نتیجے مییں 2افراد محمد اکرم اور امام بخش جاں بحق ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔