امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے چمن میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے، دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے، حکومت عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ عوام مشکوک سرگرمیوں سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کریں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے