،بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی نیلامی ہوتی ہے،نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر متفق ہونا ہے کہ وہ چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئیں گی، صوبے میں پرامن سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے،صوبے کے طالب علموں کو تعلیم پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند بھی انکے ہمراہ تھے۔ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے مفلوج ہیں،لوگ اپنے مفاد میں ان کااستعمال کررہے ہیں،2024 کے الیکشن کا فیصلہ عوام نے نہیں بلکہ مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا،بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی نیلامی ہوتی ہے، 2018 میں میرے حلقے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مفادات گروہی سیاست پر قربان کردئیے ہیں، سیاسی جماعتوں میں عوام کو نہیں بلکہ ٹھیکیداروں اور پیسے والے کو جگہ ملتی ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے 2024 میں سینیٹ کے الیکشن میں باہر سے بندے لاکر ایڈجسٹ کیے گئے سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں کا مرکز بن گئیں ہیں سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا،لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان اس نہج پر پہنچ گیا ہے جہاں بڑے طوفان اٹھ رہے ہیں صوبے میں پرامن سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے