کوئٹہ سے اغوا ہونے والا بچہ چاغی سے بازیاب

چاغی (ڈیلی گرین گوادر) چاغی لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کے دوران کوئٹہ سے اغوا ہونے والے بچے کو چاغی کے پہاڑی علاقے سے بازیاب کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، دو دن قبل کوئٹہ سے عبد الرحمن ولد عبد الرزاق کو نامعلوم اغوا کاروں نے تاوان کے بدلے اغوا کر لیا تھا۔لیویز فورس چاغی کو اغوا کے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فورا کارروائی کا آغاز کیا اور دوربن چاہ کے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کے ذریعے بچے کو بازیاب کر لیا۔ بازیابی کے بعد بچے کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔انتظامیہ نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اغوا کاروں کی تلاش جاری ہے۔ لیویز فورس کی جانب سے یہ کارروائی صوبے میں قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم شمار کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے