ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، فائرنگ کے تبادلے میں دیگر 2 ملزم ہلاک

ژوب (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع ژوب میں مبینہ اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قبائیلیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دیگر 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گذشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا مغوری اغواکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے