پارٹی کے صوبائی صدر نے تکتو ٹاؤن کابینہ کو تحلیل کرکے غیر آئینی اعلامیہ جا ری کیا ہے جسے مسترد کر تے ہیں، واصل خان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف تکتو ٹاؤن کے صدر واصل خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدر نے تکتو ٹاؤن کابینہ کو تحلیل کرکے غیر آئینی اعلامیہ جا ری کیا ہے جسے مسترد کر تے ہیں، تکتو ٹاؤن نے پارٹی کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا ہم آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سید حفیظ آغا، آصف خان سمیت دیگر کے ہمرا ہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ واصل خان نے کہا ہے کہ بلو چستان میں صوبائی اسکیڈ فعال نہیں جسکا فائد اٹھا تے ہوئے صوبائی کا بینہ نے تکتو ٹاؤن کابینہ کو تحلیل کر نے کا فیصلہ کیا ہے پارٹی کے آئین کے مطابق تنظیمی فیصلے بغیر انکوائری اور متعلقہ افراد کو سنے بغیر نہیں کئے جا سکتے لیکن ہم سے ہمارا موقف نہیں لیا گیاپارٹی کی مرکزی اسکیڈ سے مطالبہ ہے کہ وہ پارٹی کے صوبائی صدر کے اس عمل کا نوٹس لیں ہم ہر سطح پراپنی تمام سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے وفادار کارکن ہیں اور ہمار امقصد پارٹی کو مزید مستحکم کرنا ہے تمام کارکنوں کو چاہیے وہ تنظیمی اتحاد کے لئے متحدہ رہیں ہم پارٹی کے خلاف نہیں جارہے ہمارا مطالبہ ہے کہ غیر آئینی اعلامیہ کو فی الفور واپس لیا جائے پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان تحریک انصاف کے دیگر تین صوبوں کی تنظیمیں مضبوط ہیں وہاں کے کارکنوں کی بات سنی جا تی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا وژن دنیا کے سامنے واضح ہے 2024 کے انتخابات میں بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی38پر پولنگ ایجنٹس پارٹی کے ہی نہیں تھے ہم صرف اور صرف آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں، آئین کے خلاف کئے جانے والے تمام فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں۔