مستونگ،میجر چوک پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میجر چوک پر فائرنگ سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساسانحہ مستونگ میجر چوک پر اس وقت پیش آیا جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پھل فروش ریڈی بان پر فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں اختر محمد ولد رستم سکنہ قلعہ عبداللہ نامی ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ لے جانے کے باوجود اختر محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ قتل کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے