بلوچستان میں زراعت،کانکنی،ماہی گیری،گلہ بانی،واٹر منیجمنٹ سروس سیکٹر میں مواقعے موجود ہیں،ڈاکٹر حسین مگسی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)،جرمن ایجنسی فار انٹرنیشنل کوآپریشن(GIZ)کے پروگرام کمپوننٹ منیجر عاطف محمود اور ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک بلوچستان ڈاکٹر حسین مگسی نے کہا ہے کہ (GIZ) خیبر پشتونخواہ اور پنجاب کے طرز پر بلوچستان میں ضلع کی سطح پر سکلز میپنگ کر رہی ہیں تاکہ ہر ضلع میں نوجوانوں کو متعلقہ فیلڈز میں تربیت دے کر ہنر مند بنایا جا سکے،سروے مکمل ہونے کے بعد پانچ سالہ پروگرام کا اجراء کیا جائے گا بلکہ 45 ماڈل انسٹیٹیوٹ اور 8سنٹرآف ایکسیلینس بھی بنائے جائیں گے جہاں مقامی نوجوانوں کو ڈی آئی اور مختلف طرز کے تربیت دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ منعقدہ مشاورتی سیشن کے دوران کیا۔اس سے قبل عاطف محمود خان،ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک ڈاکٹر حسین مگسی ودیگر چیمبر پہنچے تو چیمبر آف کامرس کے سابق سنیئر نائب صدر حاجی آغا گل خلجی،آغا فیصل ودیگر نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ بلوچستان میں زراعت،کانکنی،ماہی گیری،گلہ بانی،واٹر منیجمنٹ سروس سیکٹر میں مواقعے موجود ہیں اور ان شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے جوائنٹ سیکٹریٹ کی تجویز پیش کی اور کہا کہ بلوچستان میں زیتون کے تیل،لسبیلہ کے کپاس و دیگر اور فروٹ پروسیسنگ پلانٹ اور کول واشنگ پلانٹ بارے اقدامات کیلئے اقدامات پر زور دیا۔اس موقع پر جرمن ایجنسی فار انٹرنیشنل کوآپریشن کے عاطف خان،ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک ڈاکٹر محمد حسین مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ضلع کی سطح پر سکلز میپنگ کرکے مارکیٹ سے وابستگی دیکھیں گے (GIZ)نے پنجاب اور خیبر پشتونخواہ کے 76 اضلاع میں سکلز میپنگ سروے مکمل کر لی ہے اسی طرز پر ہم بلوچستان میں بھی سروے کرنے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یورپین یونین اور جرمنی حکومت کے تعاون سے بلوچستان میں 45 ماڈل انسٹیٹیوٹ اور 8سنٹر آف ایکسیلنس بنائیں گے جہاں بلوچستان کے نوجوانوں کو ڈی آئی اور مختلف تیکنیکی تربیت دے کر انہیں بین الاقوامی سطح پر موجود مواقعوں بارے راستہ دیکھائیں گے انہوں نے کہا کہ آج کے اس مشاورتی سیشن کا مقصد بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موجود مواقعوں بارے جانکاری لیکر اسی بابت نوجوانوں کو تربیت دے کر تیار کرنا ہے انہوں نے جوائنٹ سیکرٹریٹ کی تجویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو مختلف تربیتی اداروں و دیگر کا اونر شپ لینا ہوگی ہم زمینی حقائق سے جانکاری بابت آئے ہیں انہوں نے کہا کہ سروے کے بعد پانچ سالہ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے