کوئٹہ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(اڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ میں تھانہ منظور شہید کے علاقے میں شیر جان سٹاپ پر مسلح شخص نے دکان میں گھس کر فائرنگ کرکے شیر محمد ولد عید محمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کے معاملے پر پیش آیا۔ مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے