مانچھی پور،ڈاکو تاجر سے 15لاکھ روپے لوٹ کر فرار
مانجھی پور(ڈیلی گرین گوادر)مانجھی پور کے تاجر سے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے ٹھل شہر میں 15 لاکھ روپے لوٹ لیے اور تاجر کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مانجھی پور کے رہائشی تاجر مجیب الرحمن کھوسہ سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے سندھ کے شہر ٹھل کے مین بازار میں مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے لوٹ کر تاجر کو فائر کرکے زخمی کردیا اور با آسانی ڈاکوؤں فرار ہوگئے زخمی تاجر کو علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔