کوئٹہ،سرکی کلاں میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ،میاں بیوی زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث دھماکے میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے زخمیوں کو سول ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔