ژوب،کوئٹہ شاہراہ پر خطرناک ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق،7 زخمی
ژوب(ڈیلی گرین گوادر) ژوب کوئٹہ شاہراہ پر بادن زئی کے مقام پر پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ ایک ٹرالر اور کار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر ژوب منتقل کیا جا رہا ہے۔ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جائے گا تاکہ ان کا علاج کیا جا سکے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے اور ان کی زندگی بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔