بلوچستان کے لوگ امن و ترقی چاہتے ہیں،حکومت خواتین اور نوجوانوں کی بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں غریب اور نادار طبقے کو بھر پور انداز میں معاونت فراہم کر رہی ہے، شدید سرد ی میں عوا مکو بنیادی سامان فراہم کر کے انہیں ریلیف فراہم کی جارہا ہے،بلوچستان کی خواتین صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔یہ بات انہوں نے منگل کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھنے والی 200غریب و نادار خواتین میں خیمے، کمبل، ہیٹر، گیس سلینڈر، برتن، رضائیاں و دیگر سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ سریاب بلوچستان کا قدیم علاقہ ہے لیکن ماضی میں اس پر توجہ نہیں دی گئی موجودہ حکومت سریاب کی ترقی بلخصوص خواتین کو مستحکم بنانے اور انہیں معاشرے کی ترقی و خوشحالی کے لئے آگے لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ تنقید نہیں بلکہ اصلاح کرکے عوام کی حالت کو تبدیل کیا جائے تمام ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوامی فلاح کے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑ کر ہم انہیں مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے جارہے ہیں ہمارے لئے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ہم بلوچ عوام کو مثبت اور ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ امن و ترقی چاہتے ہیں حکومت خواتین اور نوجوانوں کی بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہنہ اوڑک کے علاقے میں امدادی سامان تقسیم کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے